۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسپین پولیس

حوزہ/ ہسپانوی نیشنل پولیس افسران نے ولاریال شہر کی ایک مسجد پر حملے کے بعد بنیاد پرست تحریکوں سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے پولیس افسران نے ولاریال شہر کی ایک مسجد پر حملے کے بعد بنیاد پرست تحریکوں سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مسلمانوں کو دھمکیاں دینے والے گرفتار شدہ افراد نے اپنے جسموں پر ٹیٹو بنوائے ہوئے تھے جو ان کے "اسکن ہیڈ" تحریک سے تعلق کی نشاندہی کرتے تھے۔

اسپین کی نیشنل پولیس کی رپورٹ کے مطابق ان سابق فوجیوں کا کئی نوجوان افریقیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اسی جھگڑے کے تسلسل میں وہ مسجد میں گھس گئے اور مسجد کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی، ساتھ ہی پولیس کے آنے تک انہیں نماز پڑھنے سے روک دیا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .